راولپنڈی اور اسلام آباد ڈس ایبلڈ ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 29 جولائی کو ہوں گے

ہفتہ 23 جولائی 2016 13:29

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی۔2016ء) قومی ڈس ایبلڈ ٹی 20 چیمپئن شپ کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد ڈس ایبلڈ ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 29 جولائی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

سلیکشن کمیٹی میں صبیح اظہر، راجہ طاہر اور رافع ہاشمی شامل ہیں جو کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیں گے۔ ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تارخ کو دن 12 بجے سفید کٹ میں رپورٹ کریں گے۔ واضح رہے کہ قومی ڈس ایبلڈ ٹی 20 چیمپئن شپ اگست میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :