نوٹنگھم شائر نے نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

ہفتہ 23 جولائی 2016 13:17

نوٹنگھم شائر نے نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

برمنگھم ۔ 23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی۔2016ء) نوٹنگھم شائر نے نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں نوٹنگھم شائر نے واروکشائر کو 6 وکٹوں سے شکست دی، واروکشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، این بیل نے 80 اور ولیم پورٹر فیلڈ نے ناقابل شکست 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں نوٹنگھم شائر نے ہدف 19.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، گریگ سمتھ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 52 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، مائیکل لمب 34 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹمسین رہے۔

متعلقہ عنوان :