چین کے ریو اولمپکس کیلئے 200رضا کار بھیجنے کا اعلان

ہفتہ 23 جولائی 2016 13:07

چین کے ریو اولمپکس کیلئے 200رضا کار بھیجنے کا اعلان

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) ریو اولمپکس 2016ء کیلئے چین نے بین الاقوامی رابطہ سازی کیلئے 200رضا کاروں کو برازیل بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز چینی وزارت کھیل کی جانب سے ریو اولمپکس کے بھیجنے جانیوالے رضا کاروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ،وزارت کھیل نے کہا ہے کہ چینی رضا کاروں کو ریو اولمپکس کیلئے بھیجنے کا مقصد بین الاقوامی رابطہ سازی کو بہتر بنانا ہے تا کہ چینی نوجوان 2008ء میں بیجنگ میں منعقد ہونیوالے اولمپکس کے دوران حاصل ہونیوالے تجربات پر عالمی برادری کے ساتھ تبادلہ خیال کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :