ویرات کوہلی بیرون ملک ڈبل سنچری سکور کرنے والی پہلے بھارتی کپتان بن گئے

ہفتہ 23 جولائی 2016 12:38

ویرات کوہلی بیرون ملک ڈبل سنچری سکور کرنے والی پہلے بھارتی کپتان بن ..

سینٹ جارج، اینٹیگا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23جولائی ۔2016ء ) بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی بیرون ملک ڈبل سنچری داغنے والے پہلے ہندوستانی کپتان بن گئے ۔

(جاری ہے)

27سالہ کوہلی نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کیخلاف جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن انجام دیا، وہ 200 رنز بناکر شینن گیبرئیل کی گیند پر بولڈ ہوئے ،یہ کوہلی کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی پہلی ڈبل سنچری ہے ۔ان سے قبل بطور کپتان اگرچہ ایم ایس دھونی (224) ،سچن ٹنڈولکر (217)، سنیل گاوسکر(205) اور منصورعلی خان پٹوڈی (203 ناٹ آؤٹ) بھی ڈبل سنچریاں بناچکے ہیں لیکن ان تمام نے یہ کارنامہ ہوم گراؤ نڈ پر سر انجام دیا تھا۔