وزیراعلیٰ بلوچستان کا با کسر وسیم کو 5 لاکھ انعام کیساتھ امریکا میں مقابلے کا خرچہ اٹھانیکا اعلان
ہفتہ 23 جولائی 2016 12:09
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے پاکستان کی جانب سے پروفیشنل باکسنگ ٹائٹل حاصل کرنے والے محمد وسیم کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کے ساتھ ساتھ امریکا میں مقابلے کے اخراجات اٹھانے کا بھی اعلان کردیا۔محمد وسیم نے گزشتہ ہفتے سیئول میں فلپائن کے جیتھر الیوا کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔
وسیم پہلے پاکستانی باکسر ہیں جنہوں نے پروفیشنل ٹائٹل حاصل کیا ہے، انھوں نے گزشتہ برس پرفیشنل باکسنگ میں قدم رکھا تھا اور اس کی باقاعدہ تربیت امریکا اور جاپان سے حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق محمد وسیم نے کوریا میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد بلوچستان واپسی پر آج وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری سے ملاقات کی۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ملاقات کے دوران وسیم کو کامیابی پر مارکباد پیش کنرے کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا اور ساتھ ہی گھر دینے کا بھی اعلان کیا۔
ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں اور وسیم نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت امریکا میں محمد وسیم کے مقابلے کا خرچ بھی برداشت کرے گی۔محمد وسیم کو سلور فلائی ویٹ ٹائٹل میں فتح کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات نے مبارک باد دی تھی اور شہباز شریف نے ان کے لیے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ وسیم اس سے قبل تین مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں اور تینوں مقابلوں میں انہوں نے حریف باکسروں کو ناک آوٴٹ کر کے فتح اپنے نام کی تھی۔وسیم نے 2014 کے دولت مشترکہ گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ 2010 کے ورلڈ کامبیٹ گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔فلپائن کے باکسر کو شکست دے کر وسیم فلائی ویٹ کیٹیگری کی عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں۔۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.