ڈوپنگ ٹیسٹ میں پابندی، روسی ایتھلیٹس رو پڑے ، کیریئر صاف ، پابندی سے کیریئر تباہ ہوجائیگا ،سرگی شوبنکاف

ہفتہ 23 جولائی 2016 12:09

ڈوپنگ ٹیسٹ میں پابندی، روسی ایتھلیٹس رو پڑے ، کیریئر صاف ، پابندی سے ..

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی۔2016ء) برازیلی شہر ریو میں منعقد ہونے والے اولمپک کھیلوں میں روسی ایتھلیٹس پر پابندی کے تناظر میں ایک روسی چیمپیئن سرگی شوبنکاف نے کہا ہے کہ وہ ایک ’صاف ستھرے کھلاڑی ہیں جن کا کیریئر تباہ ہو جائے گا۔‘سرگی شوبنکاف نے مزید کہا ’یہ سب کچھ اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ آئی اے اے ایف اور ’واڈا‘ جیسے بین الاقوامی کھیلوں کے اداروں پر انھی کی کمیونیٹیز بہت دباوٴ ڈال رہی ہیں۔

انھیں اپنی ساکھ بچانی پڑ رہی ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ظاہر ہے کہ منشیات لینے والے لوگوں کو سزا ملنی چاہیے اور مجھے ان سے کوئی ہمدردی نہیں ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ کو نظر آ رہا ہے کہ مجھے بھی سزا مل رہی ہے اور میں ایک صاف ستھرا ایتھلیٹ ہوں۔

(جاری ہے)

‘’کسی کے پاس میرے خلاف ڈوپنگ کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے لیکن پھر بھی میں اولمپکس میں شرکت نہیں کر سکتا۔

‘’میں اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے نظر ملا کر کہہ سکتا ہوں کہ میں نے منشیات نہیں لیں۔ میں تو بچوں سے بھی کہہ سکتا ہوں کہ میں نے کبھی ڈوپنگ نہیں کی۔‘’پچھلے پانچ سالوں سے جب سے میں نے عالمی سطح پر کام کرنا شروع کیا ہے تب سے میری نگرانی کی جا رہی ہے۔ یہ لوگ میرا ٹیسٹ دوبارہ لے سکتے ہیں، میں کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں۔‘’میں بہت مایوس ہوں، کسی کو اس بات کی فکر نہیں ہے کہ میرا کریئر تباہ ہو جائے گا۔‘۔

متعلقہ عنوان :