زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 جولائی سے شروع ہوگا

ہفتہ 23 جولائی 2016 11:33

زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 جولائی سے شروع ہوگا

بلاوایو ۔ 23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی۔2016ء) زمبابوے اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 28 جولائی سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں دورہ زمبابوے پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 جولائی سے یکم اگست جبکہ دوسرا 6 سے 10 اگست تک کوئنز سپورٹس کلب بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔