کھیلوں کی دنیا میں ڈوپنگ کی کوئی جگہ نہیں، روسی صدر

ہفتہ 23 جولائی 2016 11:28

کھیلوں کی دنیا میں ڈوپنگ کی کوئی جگہ نہیں، روسی صدر

ماسکو۔ 23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی۔2016ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملک میں کھیلوں کے شعبے میں کارکردگی میں اضافے کے لیے غیرقانونی ادویات کے استعمال کو روکنے کے لیے ایک نئے کمیشن کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں میں ڈوپنگ کی کوئی جگہ نہیں۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کابینہ سے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ یہ نیا کمیشن مکمل اختیارات کا حامل ہو گا۔ انہوں نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ایک اعزازی رکن ویتالی سمیرنوف کو اس کمیشن کا سربراہ نامزد کیا ہے۔ واضح رہے کہ روسی کھلاڑیوں کو رواں برس ہونے والے ریو اولمپکس میں شرکت کے حوالے سے پابندیوں کا سامنا ہے۔