پوکیمون گو گیم کھیلتے ہوئے خاتون قبرستان کے درخت پر پھنس گئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 23 جولائی 2016 03:32

پوکیمون گو گیم کھیلتے ہوئے خاتون قبرستان کے درخت پر پھنس گئی

کلارکس بورو، نیوجرسی سے تعلق رکھنے والی ایک عورت اپنے سمار ٹ فون پر پوکیمون گو گیم کھیلتے ہوئے ایک قبرستان کے درخت پر پھنس گئی۔
ایسٹ گرین وچ ٹاؤن شپ فائر اینڈ ریسکو نے موقع پر ریسکو کے عملے کو بھیج کر سیڑھی سے اس خاتون کو نیچے اتارا۔

(جاری ہے)

ایسٹ گرین وچ ٹاؤن شپ فائر اینڈ ریسکو نے لکھا کہ ہم سب نے رختوں پر پھنسی ہوئی بلیوں کے بارے میں تو سنا ہوا ہے ، مگر انہیں اگلنگٹن سیمیٹری میں پوکیمون کی وجہ سے درخت پر پھنسی ہوئی عورت کو بچانے کے لیے عملہ بھیجا ہے۔
ڈیپارٹمنٹ نے لوگوں کو کہا ہے پوکیمون گو کھیلتےہوئے سکرین لوڈ ہونے کے دوران دکھائی جانے والی حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور اپنے گرد و پیش سے خبردار رہیں۔

متعلقہ عنوان :