آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی فتح عوام کے وزیراعظم محمد نواز شریف پر بھر اعتماد کا نتیجہ ہے،عوامی عدالت نے مسلم لیگ کو کا میاب کروا کر الزامات لگانے والوں کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں، پاکستان کی طرح کشمیر میں بھی ترقی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیں گے
مسلم لیگ ن کے اراکین صوبائی اسمبلی کی تا ریخی فتح پر اے پی پی سے گفتگو
جمعہ 22 جولائی 2016 22:36
لاہور۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جولائی ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ‘کلچرل ونگ پنجاب کی صدر مسز ملک‘ممبر صوبائی اسمبلی فرزانہ بٹ ‘پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد نے مسلم لیگ ن کی کشمیر قا نو ن سا ز اسمبلی میں تا ریخی کا میا بی پر کہا ہے کہ یہ کا میا بی میا ں محمد نواز شر یف کی کا میا ب سیا سی و معا شی کشمیر پا لیسیو ں کی بد ولت ہے اور کشمیر ی عوام نے بھی دھر نا پارٹی کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور کشمیر ی عوام نے ملک و قوم کو خو شحال بنا نے والی قیا دت کو چنا ہے ، یہ کا میا بی کشمیر یو ں کی محمد نواز شر یف سے والہا نہ محبت اور کا میا ب کشمیر پا لیسیوں کا نتیجہ ہے ۔
اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی فتح عوام کے وزیراعظم پر بھر اعتماد کا نتیجہ ہے۔(جاری ہے)
عوامی عدالت نے مسلم لیگ کو کا میاب کروا کر الزامات لگانے والوں کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں، پاکستان کی طرح کشمیر میں بھی ترقی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ یں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا رونا رونے والے اب دھاندلی کے الزامات لگانے لگے ہیں جس طرح 2014میں سڑکوں پر ذلیل وخوار ہوئے اب دھرنا دیا توانکی حالت پہلے سے بھی زیادہ بری ہوگی، عوام سمجھ دار ہیں کسی کھلاڑی یا مداری کی باتوں میں نہیں آنے والے ،عوام کو پتاہے کہ ملک میں کتنے سالوں بعد ترقی کا پہیہ چلا ہے جس کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.