آزاد کشمیر میں مسلم لیگ کی بھاری اکثریت سے کامیابی، عوام کا وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی ٹیم پر اعتماد کا اظہار ہے

مسلم لیگ( ن) شعبہ خواتین کی رہنما روبینہ تحسین کا بیان

جمعہ 22 جولائی 2016 21:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی رہنما اور تحصیل اسمبلی راول ٹاؤن کی سابق ممبر اور امیدوار برائے ضلع کونسل بیگم روبینہ تحسین نے کہاہے کہ ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی بھاری اکثریت سے کامیابی عوام کا وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعلی شہباز شریف کی ٹیم پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے آزاد کشمیر کی عوام نے دھر نا سیاست کو مسترد کر دیا ہے مجید دور حکومت کا خاتمہ اور صرف دو نشستوں پر کامیابی نے پی پی پی کو آزاد کشمیر کی سیات سے آوٹ کر دیا ہے 2018 ء کے انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کلین سویپ کرے گئی ۔