کشمیریوں نے دل خوش کردیا بڑے بڑے برج الٹ دئیے،نواز شریف

پوزیشن نے جتنی سیٹیں آزاد کشمیر میں جیتیں ان کے دھرنے اور احتجاج میں بھی اتنے ہی لوگ ہوں گے، کشمیر کی آزادی کو کوئی نہیں روک سکتا نوجوانو کمر کس لو آزاد کشمیر میں ترقی کے دن آنیوالے ہیں، آزاد کشمیر میں موٹر وے،ہائی ویز کا جال بچھا دیں گے، مظفر آباد میں اجتماع سے خطاب

جمعہ 22 جولائی 2016 19:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے جتنی سیٹیں آزاد کشمیر میں جیتیں ان کے دھرنے اور احتجاج میں بھی اتنے ہی لوگ ہوں گے کشمیریوں نے دل خوش کردیا بڑے بڑے برج الٹ دئیے۔ ترقی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے۔ کشمیر کی آزادی کو کوئی نہیں روک سکتا ہم منتظر ہیں جب ”کشمیر بنے گا پاکستان“ گزشتہ روز آزاد کشمیر مظفر آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی کے نتائج ملتے ہی میرے دل نے کہا کہ مظفر آباد جاؤں اور عوام کا شکریہ ادا کروں۔

آزاد کشمیر والو آپ نے دل خوش کردیا میں کیسے شکریہ ادا کروں میری صحت یابی کیلئے دعائیں کیں۔ آزاد کشمیر کی عوام کو سلام پیش کرتاہوں۔

(جاری ہے)

منفی سیاست کرنے والوں کو آزاد کشمیر کی عوام نے انتخابات میں مسترد کردیا اگلا راستہ دکھایا۔ نواز شریف نے کہا کہ ان کو یاد رکھنا چاہیے کہ سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں بلکہ عوام کیلئے کچھ کر دکھانے سے ہی ملتی ہے وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانو کمر کس لو آزاد کشمیر میں ترقی اور انقلاب کا دن آنے والے ہیں۔

آزاد کشمیر میں موٹر وے ‘ ہائی ویز کا جال بچھا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے اپنے مقبوضہ کشمیر کے شہداء اور تحریک آزادی کے بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر کی عوام کی آزادی کی تحریک کو کوئی نہیں روک سکتا۔ ہم منتظر ہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان کشمیری عوام جہاں مل جل کر آزادی کا سانس لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے کے بانی بھی ہم ہیں اور اس کی بنیاد بھی ہم نے رکھی آزاد کشمیر میں ہسپتالوں او موٹر ویے کے جال بچھا دیں گے۔

آزاد کشمیر چھوٹے چھوٹے ہسپتال بنائیں ان تمام جگہوں پر ہسپتال ‘ ڈسپنسریاں بنائیں گے تاکہ لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔ تعلیم کے شعبے میں ترقی کیلئے بے پناہ کام کریں گے۔ سکول ‘ یونیورسٹی کیلئے بے حساب کام کریں گے۔ رواں سال کشمیر میں ریکارڈ سیاح آئے سیاحوں کی آسانی کیلئے کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جتنا میں پاکستانی ہوں اتنا ہی کشمیری بھی ہوں۔

آزاد کشمیر اور پاکستان میں کوئی فرق نہیں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی بننے والی حکومت کی نگرانی میں خود کروں گا اور ہمارے امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں میں عوام سے جو وعدے کئے انہیں پورا کرواؤں گا بہت عرصے بعد اللہ نے مسلم لیگ ن کو دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں کامیابی دی۔ انتخابات میں آزاد کشمیر کی عوام نے جو بڑے بڑے برج الٹے ہیں ان کے بارے میں کوئی کیا کہے معلوم ہے ماضی قریب ماضی بعید میں آپ کا واسطہ کس طرح کی کرپشن سے رہا۔

اب مسلم لیگ ن کا دور ہے گزشتہ حکومتوں جیسا دور واپس نہیں آئے گا اور کرپشن کرنے والوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف سڑکوں پر تحریک اور دھرنا دینا چاہتی ہیں ان کے دھرنوں کا حال بھی ویسا ہی ہوگا جیسا ان کا آزاد کشمیر کے انتخابات میں ہوا۔ دھرنے والوں کو آزاد کشمیر میں صرف 2 سیٹیں ملیں اور ہمیں 32 دو سیٹوں جیسا ہی دھرنا سڑکوں پر نظر آئے گا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب کے آخر میں جلسے کے شرکاء کے ہمراہ پاکستان زندہ ‘ آزاد کشمیر زندہ باد اور مقبوضہ کشمیر تحریک زندہ باد کے نعرے لگوائے۔

متعلقہ عنوان :