بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات

ملاقات میں قائم علی شاہ نے پارٹی چیئرمین کو کورکمانڈرز ملاقات اور رینجرزکے معاملے پر بریفنگ دی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 جولائی 2016 17:40

بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی2016ء) :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ملاقات کی،جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے پارٹی چیئرمین کو کورکمانڈرز ملاقات اور رینجرزکے معاملے پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سے کورکمانڈرز کراچی نے دو گھنٹے پر مبنی ملاقات کی ۔جس پربلاول بھٹو زرداری نے دبئی روانگی سے قبل وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرداخلہ سندھ سے ملاقات میں بریفنگ لی۔