دیکھو دیکھو کون آیا،آزاد کشمیر میں شیر آیا۔ مریم نواز کے ٹویٹر پرنعرے

سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں بلکہ کچھ کرنے سے ملتی ہے،وزیراعظم نے ایک شاعرانہ جملے میں سب کچھ کہہ دیا، مظفرآبادجیسا جوشیلا اجتماع کم ہی دیکھنے میں آیا ہے، وزیراعظم جہاں سے بھی گزر جاتے ہیں وہاں جلسے کا سماں بن جاتا ہے۔مریم نواز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 جولائی 2016 17:18

دیکھو دیکھو کون آیا،آزاد کشمیر میں شیر آیا۔ مریم نواز کے ٹویٹر پرنعرے

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں بلکہ کچھ کرنے سے ملتی ہے۔وزیراعظم نے ایک شاعرانہ جملے میں سب کچھ کہہ دیا۔انہوں نے ٹویٹر پر ”دیکھو دیکھو کون آیا،آزاد کشمیر میں شیر آیا“کے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ عوامی وزیراعظم عوام میں واپس آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

گوکہ ابھی وزیراعظم کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔لیکن کچھ صحت بہتر ہونے کے ساتھ ہی وزیراعظم عوام میں چلے گئے۔مریم نوازنے کہاکہ سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں بلکہ کچھ کرنے سے ملتی ہے۔وزیراعظم ایک شاعرانہ جملے میں سب کچھ کہہ دیا۔انہوں نے کہا کہ مظفرآبادجیسا جوشیلا اجتماع کم ہی دیکھنے میں آیا ہے۔ابھی عوام کو جلسے کی کوئی پیشگی اطلاع بھی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف جہاں سے بھی گزر جاتے ہیں وہاں جلسے کا سماں بن جاتا ہے۔