بھارتی حکومت نے آزاد کشمیر میں حالیہ انتخابات کو لا معنی عمل قرار د ے دیا

پاکستان آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کے ذریعے عالمی برادری اور کشمیریوں کے آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے، ترجمان وزارت خارجہ

جمعہ 22 جولائی 2016 16:53

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی۔2016ء) بھارتی حکومت نے آزاد کشمیر میں حالیہ انتخابات کو لا معنی عمل قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کے ذریعے عالمی برادری اور کشمیریوں کے آنکھوں میں دھول جھونکرہا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سواروپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی جانب سے دہشتگردوں کوملنے والی حمایت اورحوصلہ افزائی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسلام آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو خالی کرنے کی اپنی ذمہ داری نبھائیں بھارت کے امور خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں جموں وکشمیر کے حوالے سے ہونیوالی حالیہ ریلیوں اور واقعات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان ریلیوں کی قیادت اقوام متحدہ کی جانب سے نامزد کردہ وہی دہشتگرد کررہے ہیں جو ماضی میں اسامہ بن لادن جیسے عالمی دہشتگردوں کے خاتمے پر بھی احتجاج کرچکے ہیں بھارتی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے یوم الحاق کشمیر منانا جموں وکشمیر کے علاقوں پر قبضہ کرنے کی پاکستانی خواہشات کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے زیر انتظام کشمیر میں نام نہاد انتخابات کے ذریعے بین الاقوامی برادری بالخصوص کشمیریوں کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوششیں بند کرنا ہونگی بھارتی امور خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن اور اس کے عملے کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے ( ر ا ش د

متعلقہ عنوان :