کانگریس نے مقبوضہ کشمیر میں رائے شما ری کا مطا لبہ کر دیا

تشدد سے کشمیریوں کے دل نہیں جیتے جاسکتے ،کانگریسی رہنما نے لوک سبھا میں قرارداد پیش کردی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جولائی 2016 16:46

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی۔2016ء) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے حکمران جماعت بی جے پی کی کشمیر بارے پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد سے کشمیریوں کے دل نہیں جیتے جاسکتے مسئلہ کا بہتر حل یہی ہے کہ مقبوضہ وادی میں رائے شماری کرائی جائے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق گزشتہ روز بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما جیوترادتیہ سندھیا نے لوک سبھا میں کشمیر کے مسئلے کا حل نکالنے کیلئے کشمیر میں رائے شماری کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد جمع کروادی کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر تشدد کرکے بھارتی جنتا پارٹی نے بھارت کی توہین کررہی ہے اور دنیا بھر میں شدید تشویش پائی جاتی ہے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے تشدد کی وجہ سے بی جے پی نے کشمیر میں تمام اصولوں کو بالائے طاق رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے دل تشدد کے ذریعے نہیں جیتے جاسکتے

متعلقہ عنوان :