کشمیر میں موجودہ صورتحال امن کیلئے سنگین خطرہ ہے ، نیویارک ٹائمز

افسپا کا مسلسل نفاذ غیر یقینی صورتحال کی بنیادی وجہ ہے ، رپورٹ

جمعہ 22 جولائی 2016 16:42

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جولائی۔2016ء) امریکی اخبار نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو امن کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ افسپا کا مسلسل نفاذ ہے جس کو ہٹایا جانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کشمیر پر اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا کہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ وادی میں فورسز کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کیخلاف طاقت کا بے تحاشہ استعمال کیا جاتا ہے ایڈیٹوریل میں کہا گیا ہے کہ کشمیر میں افسپا کے تحت فوج اور نیم فوجی دستوں کو بے انتہا اختیارات حاصل ہیں فوج کسی کو بھی گرفتار یا قتل کرسکتی ہے اورجائیداد کو تباہ کرنے کا بھی اس کو بھرپور اختیار حاصل ہے جس کا فوج بے تحاشہ استعمال کرتی ہے اخبار کا کہنا ہے کہ اسی ایکٹ کے تحت فوج مظاہرین کیخلاف کارروائیاں کریت ہے اس لئے اس ایکٹ کو ختم کیا جانا چاہیے اخبار لکھتا ہے کہ حزب کمانڈر کی ہلاکت کے بارے میں کئی اہم سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جن کا ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے ایڈیٹوریل میں مزید لکھا گیا ہے کہ بے تحاشا بلٹ گنوں کا استعمال انٹرنیٹ اور دوسرے مواصلاتی سہولیات پر پابندیاں اور افسپا کا مستقل نفاذ جمہوری قدروں کے منافی ہے اوراس وجہ سے نو جونوانوں کی بڑی تعداد عسکریت پسندی میں شامل ہورہی ہے