مقبوضہ کشمیر میں صورتحال میں بہتری لانے کیلئے علیحدگی پسندو ں کے ساتھ مذاکرات پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں ، بھارت

جمعہ 22 جولائی 2016 16:42

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جولائی۔2016ء) بھارت نے مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دو روز کے اندر ریاست کی وزیراعلیٰ اور مرکزی وزراء کے درمیان ملاقات کے بعد اس ضمن میں فیصلہ لیا جائے گا اراکین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اشارہ دیا کہ عنقریب کشمیر میں سیاسی طور پر مرکزی حکومت کی جانب سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ سبھی پارٹیوں نے مرکزی حکومت پر زرو دیا ہے کشمیر میں مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جانا چاہیے انہوں نے کہا اکہ اگرچہ مرکزی حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کوکشمیر بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ریاست کی خاتون وزیراعلیٰ نے فون پر بات چیت کے دوران کہا کہ وہ اس ضمن میں وزیر داخلہ سمیت دوسرے وزراء کے ساتھ ملاقات کرینگے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت وادی میں امن وامان کو بحال کرنے کیلئے سنجیدہ ہے اور آنیوالے ہفتے کے دوران اس ضمن میں پیش رفت ہونے کا خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا