داعش سے مبینہ تعلق پر 18پاکستانیوں کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جولائی 2016 16:24

داعش سے مبینہ تعلق پر 18پاکستانیوں کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2016ء) :داعش سے مبینہ تعلق کی بنا پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے 18 افراد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ای سی ایل میں شامل ہوئے 18افراد میں سے14افراد کا تعلق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ہے جبکہ دو افراد کا تعلق گجرات اور باقی دو افراد کا تعلق فیصل آباد ور ڈی جی خان سے ہے۔ ان افراد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں درج کر دیا گیا ہے جس کی بنا پر ان کی بیرون ملک نقل و حرکت کو روکا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :