آزاد کشمیر انتخابات۔مسلم لیگ (ن) نے 41 میں سے 31 نشستیں حاصل کر کے واضح برتری حاصل کر لی

جمعہ 22 جولائی 2016 15:06

اسلام آباد/مظفر آباد ۔ 22 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جولائی۔2016ء) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 41 میں سے 31 نشستیں حاصل کر کے واضح برتری حاصل کر لی، مسلم کانفرنس اور پیپلز پارٹی 3،3، تحریک انصاف 2 نشستیں حاصل کر سکیں۔ مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعت جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کو ایک نشست حاصل ہوئی جبکہ ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا۔

انتخابات میں کامیابی پر مسلم لیگی کارکنوں کا جشن ، مٹھائیاں تقسیم جبکہ بعض مقامات پر جیت کی خوشی میں ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 41 نشستوں کیلئے 324 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے 99 امیدوار مہاجرین کی 12 نشستوں پر مدمقابل تھے۔

(جاری ہے)

پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہی۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق میر پور ایل اے1- ڈڈیال سے ن لیگ کے خالد مسعود 12606 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے، پیپلز پارٹی کے افسر شاہد 7590 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

میرپور ایل اے 2چکسواری سے پیپلز پارٹی کے امیدوار وزیراعظم چودھری عبدالمجید کی کامیابی کی اطلاع ہے۔ میرپور ایل اے 3سے مسلم لیگ (ن) کے چودھری سعید نے 19514 ووٹ لے کر تحریک انصاف کے امیدوار سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود کو ہرا دیا۔ بیرسٹر سلطان محمود نے 16397ووٹ حاصل کئے۔ میرپور ایل اے 4کھڑی سے بھی ن لیگ کے چودھری رخسار 21937 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، تحریک انصاف کے چوہدری ارشد حسین 17066 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 5 بھمبر I برنالہ سے مسلم لیگ ن کے کرنل (ر) وقار نور 21026 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 17350 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 6بھمبر 2سے آزاد امیدوار چودھری علی شان 22101 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے مقصود احمد خان 16285 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ بھمبر ایل اے 7 بھمبر III (بھمبر سٹی) سے مسلم لیگ (ن) کے چودھری طارق فاروق 30339 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، تحریک انصاف کے ڈاکٹر انعام الحق 27676 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 8 سے مسلم کانفرنس کے ملک محمد نواز کامیاب ہوئے۔ کوٹلی ایل اے 9نکیال سے ن لیگ کے سردار فاروق سکندر کامیاب ہوئے۔ کامیاب امیدوار سابق وزیراعظم اور صدر سردار سکندر حیات کے بیٹے ہیں۔ ایل اے 10کوٹلی 3 سے مسلم لیگ ن کے راجہ محمد نصیر 34442 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے چودھری محمد اخلاق 21546 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد یٰسین نے آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 11- کوٹلی4- سے انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق چوہدری محمد یٰسین نے 27ہزار 566 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے راجہ محمد اقبال نے 25 ہزار 739 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ایل اے 12 کوٹلی 5 کھوئی رٹہ سے ن لیگ کے راجہ نثار احمد کامیاب ہوئے۔

ایل اے 13باغ I سے مسلم کانفرنس کے سردار عتیق 19086ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے لطیف خلیق 17774ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 14باغ 2 وسطی سے مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس 25944 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ تحریک انصاف کے راجہ خورشید احمد 13409 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 15باغ 3 شرقی سے مسلم لیگ ن کے سردار میر اکبر خان 25461 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔

تحریک انصاف کے خورشید احمد 16439 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 16 حویلی ون فارورڈ کہوٹہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری محمد عزیز کامیاب قرار پائے۔ ایل اے 17پونچھ 1 عباسپور سے مسلم لیگ ن کے یاسین گلشن 20377 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مسلم کانفرنس کے عبدالقیوم نیازی 18185ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 18پونچھ II ہنجیرہ سے مسلم لیگ (ن) کے سردار خان بہادر خان 19095 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر پیپلز پارٹی کے سردار غلام صادق نے 14016 ووٹ حاصل کئے۔

ایل اے 19 پونچھ III راولاکوٹ سے جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے خالد ابراہیم نے 24950 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ صدر سردار یعقوب کی صاحبزادی اور پی پی کی امیدوار فرزانہ یعقوب دوسرے نمبر پر رہیں۔ ایل اے 20 پونچھ 4 تھوراڑ سے مسلم کانفرنس کے محمد صغیر خان چغتائی نے 17464 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے محمد اقبال 15978 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 21 سے مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی کامیاب ہوئے۔ ایل اے 22 سدھنوتی II سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار فاروق طاہر کامیاب ہوئے۔ ایل اے 23 نیلم ون سے ن لیگ کے شاہ غلام قادر کامیاب ہوئے جبکہ پی پی کے میاں وحیددوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 24 مظفر آباد ون پٹہکہ سے ن لیگ کی نورین عارف نے کامیابی حاصل کی۔ ایل اے 25 مظفر آباد II لچھراٹ سے مسلم لیگ ن کے چوہدری شہزاد کامیاب ہوئے۔

ایل اے 26 مظفر آباد III سے مسلم لیگ ن کے سید افتخار گیلانی20506 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے خواجہ فاروق احمد 12090 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے27 مظفر آباد IV سے مسلم لیگ ن کے راجہ عبدالقیوم کامیاب ہوئے۔ ایل اے 28 ہٹیاں ون چکار سے مسلم لیگ ن کے راجہ فاروق حیدر نے پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ اشفاق ظفر کو شکست دی۔ ایل اے 29 ہٹیاں II لیپہ سے مسلم لیگ (ن) کے مصطفی بشیر نے کامیابی حاصل کی۔

ایل اے30 جموں ون سے مسلم لیگ (ن) کے ناصر ڈار کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے مقصود الزمان دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے31 سے ن لیگ کے چودھری محمد اسماعیل کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے چودھری مقبول احمد دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے32 جموں III سیالکوٹ سے ن لیگ کے چودھری اسحاق 17635ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے حافظ احمد رضا12926ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 33 جموں 4 کے غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق ن لیگ کے میاں یاسر رشید 27ہزار 197ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ پی ٹی آئی کے اکمل سرگالہ 20 ہزار 186ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 34 جموں 5 گجرات سے ن لیگ کے چودھری جاوید اختر 12870ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار اکبر ابراہیم 10865ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 35 جموں 6 راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے راجہ محمد صدیق 11058 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے فخرالزمان چوہدری 5662 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 36 ویلی ون کراچی پیپلز پارٹی کے امیدوار عامر لون 1892ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ن لیگ کے نعیم خان ایڈووکیٹ 630ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 37 وادی II لاہور سے پی ٹی آئی کے غلام محی الدین دیوان 1536 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے غلام عباس میر 909 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 38 میں مسلم لیگ ن کے شوکت شاہ نے کامیابی حاصل کی انہوں نے 1082 ووٹ حاصل کئے ، تحریک انصاف کے ایس محمد شاہ 657 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 39 ویلی 4 راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے اسد علیم شاہ 1026ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے اظہر گیلانی 893ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 40 وادی 5 اسلام آباد مری سے مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری 2269 ووٹ لے کرجیت گئے جبکہ ان کے مد مقابل پیپلز پارٹی کے عبدالسلام بٹ 1013ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 41 وادی 6 مانسہرہ سے تحریک انصاف کے عبدالماجد خان 2687 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ جماعت اسلامی کے نور الباری 980 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

متعلقہ عنوان :