ایوب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں خواتین کے لئے تربیتی کورس 25جولائی سے شروع ہو گا

جمعہ 22 جولائی 2016 15:05

فیصل آباد۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جولائی۔2016ء)ایوب ریسرچ ایگریکلچر انسٹی ٹیوٹ میں خواتین کے لئے پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ کرنے سے متعلق 21روزہ سالانہ تربیتی کورس 25جولائی بروز سوموار سے شروع ہو گا۔پوسٹ ہارویسٹ ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر میاں محمد اظہر کے مطابق کورس کا انعقاد شعبہ فوڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کورس کا مقصد خواتین کو گھریلو پیمانے پر پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ کرنے کا ہنر سکھانا ہے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت مقام حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ تربیتی کورس میں خواتین کو پھلوں اور سبزیوں کی طبی افادیت ،ان سے جام، سکوائش ، چٹنیاں ، کیچپ ، اچار ، جیلی ، مربہ جات اور دیگر مشروبات بنانے کے بارے میں تربیت دی جا ئے گی۔انہوں نے بتایا کہ کورس کے شرکاء کو بیکری کی دیگر مصنوعات کی تیار ی کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔کورس میں شرکت کے لئے کم از کم تعلیمی قابلیت میٹرک ہے جبکہ خواتین کو درخواست داخلہ کے ساتھ میٹرک کی سند اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی لگانے کی ہدائت کی گئی ہے۔