آزاد کشمیر کے عوام نے اپنے حق رائے دہی سے مسلم لیگ (ن) کے حق میں درست فیصلہ کیا،سینیٹر میاں عتیق

جمعہ 22 جولائی 2016 14:45

اسلام آباد ۔ 22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جولائی۔2016ء) ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر میاں عتیق نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں عوام باشعور ہو چکے ہیں‘ ایسا نہیں کہ عوام کی خدمت بھی نہ کریں اور کامیابی کے دعوے کریں‘ کراچی آپریشن دہشتگردوں کے خلاف آنے والے وقت میں بہت سے پارلیمنٹرینز کی گرفتاری متوقع ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام نے اپنے حق رائے دہی سے مسلم لیگ (ن) کے حق میں درست فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام کی امیدوں پر بہت سی سیاسی جماعتیں پورا نہیں اتر سکیں۔ اس لئے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب موجودہ دور میں عوام باشعور ہو چکے ہیں۔ ایسا نہیں کہ عوام کی خدمت بھی نہ کریں اور اپنی کامیابی کے دعوے کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن دہشت گردوں کے خلاف ہے جو کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے تک جاری رہے گا۔ کراچی آپریشن کی زد میں آنے والے وقت میں بہت سے پارلیمنٹرینز کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :