پرائمری اساتذہ کے لئے ڈی پی سی 28 جولائی کو ہو گی

جمعہ 22 جولائی 2016 14:45

پشاور ۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جولائی۔2016ء)آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع پشاور کے صدر عزیز اللہ خان نے کہا ہے کہ ایٹا پشاور کی مسلسل کوششوں کی بدولت پرائمری اساتذہ کی 12 سے 14 پروموشن کی ڈی پی سی 28 جولائی کو منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایس ڈی ای او پشاور عرفان علی سے ملاقات کی، انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ جن کے کوائف نامکمل ہیں وہ فوری طور پر اپنے متعلقہ سرکلز سے رابطہ کر کے کوائف مکمل کر لیں۔