آزادکشمیر انتخابات کے نتائج کی چینی میڈیا میں نمایاں کوریج

جمعہ 22 جولائی 2016 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی ۔2016ء ) آزاد جموں کشمیر میں ہونیوالے انتخابات کے نتائج کو چینی میڈیا نے بھرپور کوریج دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز شائع ہونیوالے چینی اخبارات نے آزاد کشمیر میں ہونیوالے انتخابا ت اور ان کے نتائج کے حوالے سے خبریں شائع کیں اور بیان کیا گیا ہے کہ انتخابات مجموعی طورپر پرامن ماحول میں منعقد ہوئے ،چینی خبررساں اداروں کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے مفصل نتائج جاری کئے گئے جس میں بتایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) 32نشستوں کے ساتھ پہلے ، مسلم کانفرنس 3نشستوں کے ساتھ دوسرے ، پاکستان پیپلز پارٹی2 اور تحریک انصاف 2نشستوں کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے اور 2آزاد امید وار بھی فاتح قرار پائے ۔

متعلقہ عنوان :