کشمیریوں نے وزیراعظم کی ترقی،خوشحالی اور روشن آزاد کشمیر کے وژن پر اعتماد کیا ،آزاد کشمیر میں گڈ گورننس پر مشتمل بدعنوانی سے پاک حکومت قائم ہوگی،وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا خیرمقدمی بیان

جمعہ 22 جولائی 2016 14:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی ۔2016ء ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام نے وزیراعظم نوازشریف کی ترقی،خوشحالی اور روشن آزاد کشمیر کے وژن پر اعتماد کیا ہے،آزاد کشمیر میں گڈ گورننس پر مشتمل بدعنوانی سے پاک حکومت قائم ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور افواج پاکستان الیکشن کمیشن اور انتظامیہ پر امن انتخابات پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے وزیراعظم کے منشور کو پذیرائی دی اور عوام نے نواز شریف کی ترقی،خوشحالی اور روشن آزادکشمیر کے وژن پر اعتماد کیا،الیکشن کے دوران عوام سے کیئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں گڈ گورننس پر مشتمل،بدعنوانی سے پاک حکومت قائم ہوگی،مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرانے پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔