جموں شہر میں بھارتی ریزروپولیس کے کانسٹیبل نے خودکشی کر لی

جمعہ 22 جولائی 2016 14:17

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جولائی ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریزرو پولیس کے ایک کانسٹیبل نے جموں شہر میں خود کشی کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانسٹیبل وجے کمارنے شہر کے نواحی علاقے گڑھی پرکھومیں زہریلی شے کھا کر خودکشی کی جس سے مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2007سے اب تک خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 363 ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :