پوکیمون گو سے متعلق فتوی جاری نہیں کیا، سعودی علماء کمیٹی کی تردید

جمعہ 22 جولائی 2016 14:13

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جولائی ۔2016ء) سعودی عرب میں سینئر علماء کمیٹی کے جنرل سکریٹریٹ نے جمعرات کے روز اس امر کی تردید کی ہے کہ اس نے پوکیمون گو گیم سے متعلق کوئی فتوی جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ٹوئیٹر پر علماء کمیٹی کی جانب سے کیے گئے ٹوئیٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ الافتاء پریذیڈنسی کی ویب سائٹ کے حوالے سے جو مواد میڈیا میں گردش کر رہا ہے وہ فتوے کی مستقل کمیٹی کی جانب سے 1421 ہجری میں جاری ہونے والے ایک پرانے فتوے سے متعلق ہے۔سکریٹریٹ کے مطابق اس گیم کے نئے ورڑن کے حوالے سے نئے فتوی کی ضرورت ہے جو ابھی جاری نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :