Live Updates

کشمیر انتخابات میں کامیابی، عمران خان کی مسلم لیگ (ن) کو مبارکباد

جمعہ 22 جولائی 2016 11:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے روایت توڑتے ہوئے کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مبارکباد دینے کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا انتخاب کیا ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ روایتی طور پر اسلام آباد میں برسر اقتدار جماعت ہی کشمیر میں فتح حاصل کرتی ہے لیکن وہ پھر بھی مسلم لیگ ن کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عمران خان نے اپنی پارٹی کے فاتح امیدواروں کو بھی مبارکباد دی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :