Live Updates

آزاد کشمیر الیکشن، تحریک انصاف کے وزیراعظم کے امیدوار بیرسٹر سلطان کو شکست

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 جولائی 2016 23:34

آزاد کشمیر الیکشن، تحریک انصاف کے وزیراعظم کے امیدوار بیرسٹر سلطان ..

میرپور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی2016ء) آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلے میں تحریک انصاف کے وزیراعظم کے امیدوار بیرسٹر سلطان کو شکست ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں ہونے والے دسویں عام انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب اس سلسلے میں وصول ہونے والے تازہ ترین نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے وزیراعظم کے امیدوار بیرسٹر سلطان کو شکست ہو گئی ہے۔ ایل اے 3 میر پور 3 سے ن لیگ کے چودھری محمد سعید 11940 ووٹ لےکامیاب ہو گئے ہیں۔ جبکہ بیرسٹر سلطان نے 10993 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات