وزیراعلیٰ بلوچستان کاکشمیرانتخابات میں(ن)لیگ کی کامیابی پراظہارمسرت

جمعرات 21 جولائی 2016 23:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جولائی ۔2016ء) مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ کی بھاری اکثریت پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک تہنیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نہ صرف پاکستان کے چاروں صوبوں بلکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی بھی سب سے بڑی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں اور آج کے انتخاب نے بھی ثابت کردیا ہے کہ کشمیری عوام کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم محمدنوازشریف کی حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں جس کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کیا ہے وزیراعلیٰ نے انتخابات کے پر امن ماحول میں انعقاد پر پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کی کامیاب کوششوں کو بھی سراہاہے۔

متعلقہ عنوان :