Live Updates

آزادکشمیر عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی 26نشستوں پر برتری ، مسلم کانفرنس،تحریک انصاف 2,2،پیپلزپارٹی ایک نشست پر کامیاب

فاروق حیدر،مشتاق منہاس،خالدابراہیم ،چوہدری عبدالمجید سردارعتیق جیت گئے ، تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان ،سابق سپیکرسردارغلام صادق اورچوہدری یاسین کواپ سیٹ شکست، لاہور اورسیالکوٹ سے تحریک انصاف نے میدان مارلیا،ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب

جمعرات 21 جولائی 2016 23:14

مظفرآباد،اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جولائی ۔2016ء) آزادکشمیرکے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے 26سیٹوں پرواضح برتری حاصل کرلی ،مسلم کانفرنس اورتحریک انصاف 2,2،پیپلزپارٹی ایک نشست پر کامیاب ہوئی ،راجہ فاروق حیدر،مشتاق منہاس ،خالدابراہیم ،چوہدری عبدالمجید اورسردارعتیق اپنی اپنی نشستیں جیت گئے،تحریک انصاف کے بیرسٹرسلطان ،سابق سپیکرسردارغلام صادق اورچوہدری یاسین کواپ سیٹ شکست ہوئی ۔

مسلم لیگ ن کے گڑھ لاہور اورسیالکوٹ سے تحریک انصاف نے میدان مارلیا۔آزادکشمیرکے جمعرات کوہونے والے عام انتخابات کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے26نشستوں پرواضح کامیابی حاصل کرلی ہے اورآزادکشمیرمیں حکومت بنانے کے لئے اسے کسی اورسہارے کی ضرورت نہیں ،ابھی پاکستان تحریک انصاف اورمسلم کانفرنس نے2,2پیپلزپارٹی نے ایک نشست پرکامیابی حاصل کی ہے اورایک آزادامیدواربھی اپنی نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہواہے ۔

(جاری ہے)

غیرحتمی نتائج کے مطابق ایل اے ایک میرپورسے مسلم لیگ ن کے مسعودخالد،ایل اے 2سے پیپلزپارٹی کے سردارعبدالمجید،ایل اے 3سے مسلم لیگ ن کے چوہدری سعیدکامیاب ہوئے ،جنہوں نے بیرسٹرسلطان کوسخت مقابلے کے بعداپ سیٹ شکست دیدی ،ایل اے 4سے مسلم لیگ ن کے رخسار،ایل اے 5سے مسلم لیگ ن کے وقارنور،ایل اے 6سے مسلم لیگ ن کے راجہ مقصودکامیاب قرارپائے ،ایل اے 8کی نشست مسلم کانفرنس نے جیتی ،ایل اے10سے ن لیگ کے راجہ نصیر،ایل اے 12سے راجہ نثارکامیاب ہوئے ،ایل اے 14سے ن لیگ کے مشتاق منہاس،ایل اے 15سے سردارمیراکبر،ایل اے 17سے یاسین گلشن ،ایل اے 18سے خان بہادر،ایل اے 21سے ن لیگ کے نجیب نقی،ایل اے 24سے نورین عارف،ایل اے 28سے راجہ فاروق حیدر،ایل اے 31سے چوہدر ی اسماعیل ،ایل اے 32سے چوہدری اسحاق ،ایل اے 33سے یاسررشید،ایل اے 34سے جاویداختر،ایل اے 37وادی کشمیرiiکی نشست پرپاکستان تحریک انصاف کے دیوان محی الدین ،ایل اے 38سے مسلم لیگ ن کے شوکت شاہ ،ایل اے 39سے اسدعلی ،ایل اے 40سے احمدرضاقادری نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایل اے 41سے تحریک انصاف کے عبدالماجدکامیاب قرارپائے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات