نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کی کوآرڈینیٹر شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کردیا

جمعرات 21 جولائی 2016 23:01

نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کی کوآرڈینیٹر شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دینے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جولائی ۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی کوآرڈینیٹر برائے ثقافت شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دینے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط ارسال کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شرمیلا فاروقی پر 2 ریفرنس دائر تھے۔

(جاری ہے)

ایک ریفرنس میں شرمیلا فاروقی اور ان کا خاندان 10 سال کے لئے نااہل قرار دیا گیا تھا جبکہ دوسرے ریفرنس میں شرمیلا فاروقی کو 21 سال سزا ہوئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری سندھ بتائیں کہ کس طرح شرمیلا فاروقی کو مشیر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ شرمیلا فاروقی نااہل ہیں۔ انہیں کس طرح عوامی عہدہ دیا گیا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کس طرح شرمیلا فاروقی کو بحیثیت رکن سندھ اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔