آزاد کشمیر انتخابات……(ن) لیگ کوا پنے قلعے میں بدترین شکست

تحر یک انصاف کے دیوان غلام محی الدین نے کا میابی حاصل کر لی

جمعرات 21 جولائی 2016 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کو اپنے قلعے میں بدترین شکست جبکہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحر یک انصاف کے دیوان غلام محی الدین نے کا میابی حاصل کر لی ‘تحر یک انصاف کے کارکنوں کو اپنے امیدوار کی کامیابی پر لاہور میں بھر پور جشن کئی من مٹھائی بھی تقسیم کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے عام انتخابات ایل37میں تحر یک انصاف آزادکشمیر کے سیکرٹر ی جنرل دیوان غلام محی الدین اور (ن) لیگ کے امیدوار غلام عباس میر اور پیپلزپارٹی کے امیدوار عمر شر یف کے در میان مقابلہ ہوا مگر تحر یک انصاف کے امیدوار غلام محی الدین دیوان نے1689ووٹ کر لیکر (ن) لیگ کے قلعے لاہور سے کا میابی حاصل کرلی ہے جس پر تحر یک انصاف کے کارکنوں نے مصری شاہ میں غلام محی الدین کے دفتر میں بھر پور جشن منایا جہاں کارکنان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ۔

واضح رہے کہ دونوں امیدواروں کا ماضی میں پیپلز پارٹی سے تعلق رہا ہے اور دونوں مصری شاہ لاہور کے رہائشی ہیں۔

متعلقہ عنوان :