آزاد کشمیر الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 جولائی 2016 22:35

آزاد کشمیر الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن حکومت ..

مظفرآباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی2016ء) آزاد کشمیر الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں ہونے والے دسویں عام انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ مسلم لیگ ن نے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق 41 میں سے 20 نشستوں پر واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ جبکہ تحریک انصاف 4 اور مسلم کانفرنس 2 نشستوں میں کامیابی کی پوزیشن میں ہے۔