ایل اے13 باغ غربی کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج ، مسلم کانفرنس کے سردار عتیق نے میدان مارلیا

جماعت اسلامی کے میجر (ر)لطیف خلیق دوسرے نمبر پر‘سردار عتیق کو19086اورلطیف خلیق کو16 ہزار774ووٹ ملے

جمعرات 21 جولائی 2016 22:11

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء) آزاد کشمیر انتخابات میں ایل اے13ضلع باغ غربی کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم کانفرنس کے سربراہ سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے میدان مارلیا،جماعت اسلامی کے میجر ریٹائرڈ لطیف خلیق دوسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر انتخابات میں ایل اے 13ضلع باغ غربی کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری کے نتائج کے مطابق مسلم کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیراعظم سردار عتیق19ہزار86ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار میجر ریٹائرڈ لطیف خلیق 16ہزار774ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

سردار عتیق کے آبائی علاقے دھیرکوٹ میں جشن کا سماں، مسلم کانفرنس کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے،جیت پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں