جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم کی برتری کی خوشی میں کارکنوں کی فائرنگ پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

فائرنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 21 جولائی 2016 22:11

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء) جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم کی برتری کی خوشی میں کارکنوں کی فائرنگ پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا اور فائرنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں جے کے پی پی اور مسلم لیگ(ن) کے متفقہ امیدوار سردار خالد ابراہیم کی برتری کی خوشی میں فائرنگ کی گئی۔ مسلح افراد سڑک پر فائرنگ کرتے ہوئے آگے بڑھتے چلے گئے۔ فائرنگ کرنے والوں کے خلاف الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا اور فائرنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مظفر آباد کے مختلف علاقوں میں بھی جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی