Live Updates

آزاد کشمیر انتخابات ‘ایل اے 35جموں6 اور ایل اے 38وادی 3کی نشستیں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے جیت لیں

ایل اے 35جموں6 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ صدیق کو 1220، تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری حمید پوٹھی کو 453 ملے ایل اے 38وادی 3کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے شوکت شاہ 44 اور مد مقابل تحریک انصاف کے شاہ محمد 28ووٹ حاصل کر سکے

جمعرات 21 جولائی 2016 22:11

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء ) آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ایل اے 35جموں6 اور ایل اے 38وادی 3کی دو نشستیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے جیت لی ہیں، ضلع چکوال میں 31سو سے زائد ووٹرز کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چکوال سردار مظہر الحق نے آٹھ پولنگ اسٹیشن قائم کیے تھے ، غیر سرکاری رزلٹ کے مطابق چکوال شہر ایل اے 35جموں 6کے پولنگ اسٹیشن پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری حمید پوٹھی نے 101، مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد صدیق نے77اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر الزمان اور مسلم کانفرنس کے نسیم ایڈووکیٹ کو ایک ووٹ بھی نہ ملا،پولنگ اسٹیشن کریالہ سے ن لیگ کے راجہ محمد صدیق کو 128، ڈھڈیال پولنگ اسٹیشن سے 312، تلہ گنگ شہر پولنگ اسٹیشن سے 141،کوٹ سارنگ تلہ گنگ سے 344،تحصیل لاوہ سے 94اور بھون کے پولنگ اسٹیشن سے ن لیگ کے امیدوار کو 125ووٹ ملے ، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بھون اور چکوال شہر کے پولنگ اسٹیشن سے جیت سکے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر آزادکشمیر حکومت راجہ محمد صدیق مجموعی طور پر 1220ووٹ کر کامیاب ہو گئے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری حمید پوٹھی کو 453،پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر الزمان کو صرف141ووٹ ملے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایل اے 38وادی 3کی نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سید شوکت حسین شاہ کو صر ف44ووٹ ملے اور انکے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمد 28ووٹ حاصل کر سکے ، چکوال سے یہ نشست بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے جیت لی۔پولنگ اسٹیشنوں پر فوج، پولیس کی نفری کو تعینات کیا گیا تھا تاہم کسی جگہ سے نا خوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہ ملی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات