آزاد کشمیرانتخابات:چیف الیکشن کمشنرنے پہلے نتیجے کا باضابطہ سرکاری اعلان کردیا

ایل اے 39راولپنڈی سے نواز لیگ کے اسد علیم شاہ1026ووٹوں سے جیت گئے ہیں،آزاد کشمیر میں انتخابات مکمل طور پر شفاف ہوئے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر غلام مصطفی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 جولائی 2016 21:08

آزاد کشمیرانتخابات:چیف الیکشن کمشنرنے پہلے نتیجے کا باضابطہ سرکاری ..

مظفرآباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی2016ء) :چیف الیکشن کمشنر غلام مصطفی نے آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے سرکاری نتیجے کا اعلان کردیا ہے،سرکاری نتیجہ کے مطابق ایل اے 39نواز لیگ کے اسد علیم شاہ1026ووٹوں سے کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ بالمقابل پیپلزپارٹی کے امیدوار اظہر گیلانی893ووٹوں سے ناکام ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کم سے کم وقت میں الیکشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔الیکشن کمشنر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات مکمل طور پر شفاف ہوئے ہیں۔الیکشن کے انعقاد کیلئے ٹیم نے بڑی محنت کی ہے۔