آزاد کشمیر الیکشن ،کرم ایجنسی میں دوووٹوں کیلئے عملے کے تیس افرادتعینات کئے گئے

جمعرات 21 جولائی 2016 20:54

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جولائی ۔2016ء) آزاد کشمیر الیکشن کیلئے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں بھی پولنگ ہوئی 2 ووٹرز کیلئے انتخابی عملے اور سیکیورٹی کیلئے ڈیوٹی پر تقریبا 30 افراد تعینات تھے۔ ایجنسی الیکشن آفیسر نصراﷲ کے مطابق حلقہ ایل اے 35 آزاد جموں کشیمر 6 کیلئے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں بھی پولنگ ہوئی۔

(جاری ہے)

صدہ کے مقام پر پولنگ سٹیشن نمبر 142 قائم کیا گیا تھا یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 تھی جن میں عبدلقدیر خان نے اپنا ووٹ پول کیا جب کہ دوسرا ووٹر اسحاق خان کشمیر چلا گیا تھا جس کی وجہ سے اپنی رائے کا اظہار نہ کرسکا اور یوں اس پولنگ سٹیشن پر پچاس فی صد ووٹ پول ہوئے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کرم ایجنسی میں کشمیری رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 تھی جبکہ الیکشن آفیسر اور عملے کے چار افراد کے علاوہ تقریبا 25 افراد سیکیورٹی انتظامات کیلئے تعینات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :