Live Updates

تحریک انصاف نے (ن) لیگ پرآزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا دیا

ن لیگ نے الیکشن سے پہلے ووٹ خریدنے کیلئے ہر امیدوار کو 5 ، 5 کروڑ روپے دیے اور مختلف سکیموں کیلئے 2 ارب روپے دیے ہیں،تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدرسلطان محمود چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 جولائی 2016 19:20

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء ) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدراور حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 سے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے الیکشن سے پہلے ووٹ خریدنے کیلئے ہر امیدوار کو 5 ، 5 کروڑ روپے دیے اور مختلف سکیموں کیلئے 2 ارب روپے دیے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدراور حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 سے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے مسلم لیگ (ن) نے مختلف سکیموں کیلئے 2 ارب روپے اور ووٹ خریدنے کیلئے ہر امیدوار کو 5 ، 5 کروڑ روپے دیے تھے ۔ بیرسٹر سلطان نے کہا کہ جب بھی ن لیگ کا نام آتا ہے تو ذہن میں دھاندلی آجاتی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات