آزاد جموں وکشمیر انتخابات ،پولنگ اسٹیشنوں کے گردونواح میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات رہی

جمعرات 21 جولائی 2016 16:45

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جولائی ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہوطیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ آزاد جموں وکشمیر کے انتخابات کے موقع پر لاہور میں28پولنگ اسٹیشنوں کے گردونواح میں شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے جامع ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے تاکہ پولنگ اوقات کے دوران شہریوں کوپولنگ اسٹیشن تک آنے اور جانے میں کوئی دشواری نہ ہو۔

چیف ٹریفک آفیسر کی نگرانی میں مجموعی طور پر2 ایس پیز،5ڈی ایس پیز،اضافی16انسپکٹرز،56پٹرولنگ آفیسرز اور112ٹریفک وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے۔سی ٹی او نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر لوگوں کوبہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے معمول کی ڈیوٹی کے علاوہ28 پولنگ سٹیشن کے باہر2/2ٹریفک وارڈنز،انتخابات کے علاقے میں اضافی56پٹرولنگ آفیسرز، اضافی16ٹریفک انسپکٹرزاور112ٹریفک وارڈنز تعینات کےئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ اس دوران شہریوں کی سہولت کیلئے پولنگ سٹیشن سے دور عارضی پارکنگ کا بھی قائم کی گئی ہیں۔انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھیں اور پولنگ اسٹیشن کے راستوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنائیں۔سی ٹی او نے پولنگ اسٹیشنز آنے والے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ رانگ پارکنگ سے اجتناب کریں اور اپنی گاڑیاں مختص پارکنگ میں ہی کھڑی کریں۔

متعلقہ عنوان :