Live Updates

آزاد کشمیر انتخابات، سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا‘ دو افراد زخمی

جمعرات 21 جولائی 2016 16:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء) آزاد کشمیر انتخابات میں سیالکوٹ کے پولنگ سٹیشن رومال جٹاں میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا‘ دو افراد زخمی ہوگئے‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو انتخابات کے موقع پر سیالکوٹ کے پولنگ سٹیشن رومال جٹاں میں تحریک انصاف کے پولنگ ایجنٹ بیٹھنے پر مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کارکن گتھم گتھا ہوگئے۔ تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات