چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر کو شناختی کارڈ نہ ہونے پر ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا

جمعرات 21 جولائی 2016 15:32

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء ) چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم کو شناختی کارڈ نہ ہونے پر ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو آزاد کشمیر انتخابات کے موقع پر ضلع بھمبر میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم پولنگ سٹیشن پر ووٹ پول کرنے کیلئے آئے تو ان کے پاس اصل شناختی کارڈ موجود نہیں تھا ، جس پر پولنگ عملے نے انہیں ووٹ پول کرنے سے روک دیا اور جسٹس راجہ سعید اکرم کو بغیر ووٹ ڈالے واپس لوٹنا پڑا۔ (ح ہ)