آزاد کشمیر انتخابات ،مسلم لیگ (ن) کا پولنگ ایجنٹ گرفتار، جعلی ووٹ برآمد

جمعرات 21 جولائی 2016 15:32

ڈڈیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء) آزاد کشمیر انتخابات کے موقع پر ایل اے ون ڈڈیال کے پولنگ سٹیشن نمبر103 پر مسلم لیگ (ن) کے پولنگ ایجنٹ سے جعلی ووٹ برآمد کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایل اے ون ڈڈیال میں انتخابات کے موقع پر پولنگ سٹیشن نمبر ایک سو تین پر مسلم لیگ (ن) کا پولنگ ایجنٹ عبدالرحمن مبینہ طور پر جعلی ووٹ پول کررہا تھا جسے گرفتار کرکے جعلی ووٹ برآمد کرلئے گئے۔ گرفتار پولنگ ایجنٹ کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ (ن غ)

متعلقہ عنوان :