ریٹرننگ آفیسر ‘ چیف کمشنر پونچھ کی اپنے زیر انتظام علاقوں میں پولنگ عمل کی نگرانی

جمعرات 21 جولائی 2016 15:07

راولاکوٹ۔ 21 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جولائی۔2016ء) ریٹرننگ آفیسر ‘ چیف کمشنر پونچھ بھی اپنے زیر انتظام علاقوں میں پولنگ عمل کی نگرانی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

صبح 8بجے پولنگ کا آغاز ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پولیس افسران کے ہمراہ چار حلقوں کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کرنے میں مصروف عمل ہوئے جو تمام دن جاری رہا۔ حلقہ ایل اے 17 عباس پور ‘ ایل اے 18- ہجیرہ ‘ ایل اے 19- راولا کوٹ اور ایل اے 20- تھوراڑ کے ریٹرننگ افسران اور زونل انچارج ‘ پولیس کے سینئر افسران کے علاوہ افواج پاکستان کے افسران نے بھی پولنگ کے عمل کی نگرانی کی۔