صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے اپنے آبائی حلقہ راولا کوٹ کے نواحی علاقہ علی سوجل میں ووٹ کاسٹ کیا

جمعرات 21 جولائی 2016 15:07

راولاکوٹ۔ 21 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جولائی۔2016ء) صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے اپنے آبائی حلقہ راولا کوٹ کے نواحی علاقہ علی سوجل میں صبح 11 بجے ووٹ کاسٹ کیا جبکہ ان کی صاحبزادی اور امیدوار ایل اے 19- راولا کوٹ نے اپنا ووٹ صبح ساڑھے 9بجے اسی پولنگ سٹیشن کے خواتین بوتھ پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

(جاری ہے)

سردار محمد یعقوب خان نے علی سوجل کے رورل ہیلتھ سنٹر میں تقریباٰ 11بجے ووٹ ڈالا اور فرزانہ یعقوب ان سے قبل تقریباً ساڑھے 9بجے ووٹ کاسٹ کرچکی تھیں۔