آزادکشمیر عام انتخابات،باغ میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے 3افراد زخمی

جمعرات 21 جولائی 2016 14:27

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء ) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے موقع پر باغ میں مختلف مقامات پر سیاسی کارکنوں میں گرماگرمی پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔شکرگڑھ میں دوجماعتوں کے ووٹرز میں ہاتھاپائی ہوگئی۔ باغ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 پولنگ اسٹیشن نور گلا میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کے دوران گولیاں چل گئیں۔

جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔راولا کوٹ میں جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور لبریشن فرنٹ کے کارکنان میں تلخ کلامی ہوئی۔ کوٹلی آزاد کشمیر میں حلقہ ایل اے 12 پولنگ اسٹیشن ساٹھ پر پولنگ عملہ دیر سے پہنچا۔خالی پولنگ اسٹیشنز ووٹرز کومنہ چڑاتے رہے جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل ساڑھے دس بجے کے بعد شروع ہوا۔ شکرگڑھ میں ایل اے 33 پولنگ اسٹیشن نگوال میں ووٹرز کو لانے پر پی ٹی آئی اور پی پی کارکنوں میں ہاتھاپائی ہوئی۔گوجرانوالہ میں پولنگ اسٹیشن سیٹلائیٹ ٹاوٴن میں پولیس نے امیدواروں کے کیمپ اکھاڑ دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :