انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے راہنماءوسیم اختر4روزہ ریمانڈکے پولیس کے حوالے کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 21 جولائی 2016 13:32

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے راہنماءوسیم اختر4روزہ ریمانڈکے ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21جولائی۔2016ء)متحدہ قومی موومنٹ کے راہنما اورکراچی کے نامزد میئر وسیم اختر کو25جولائی تک جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔وسیم اختر کو سخت سیکورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاگیا، جہاں فاضل جج نے انہیں 4رورزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے وسیم اختر کی درخواست ضمانت اعترضات لگاکر واپس کرد ی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم کیوایم کے وکیل محفوظ یارخان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وسیم اختر اور روف صدیقی کے خلاف غیرمتوقع فیصلہ آیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ عبوری ضمانت کی منسوخی کے بعد پہلے اے ٹی سی سے رابطہ کیا جائےگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم انصاف کے حصول کے لیے سپریم کورٹ تک جائیں گے۔ایم کیو ایم رہنما کو دہشت گردوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق ڈاکٹر عاصم کیس میں عبوری ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔