مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کرنے پر کیرالہ کے سولہ نوجوان گرفتار

جمعرات 21 جولائی 2016 13:06

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جولائی ۔2016ء) بھارتی ریاست کیرالہ کے شہرKannurمیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوسز کے علاقوں مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد بے گناہ شہریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کرنے پر سولہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں کو مظاہرے کے دوران بھارتی فوج کے خلاف نعرے بلند کرنے اور کشمیر کے بارے میں نظمیں پڑھنے پر پولیس نے گرفتار کر کے مقامی پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیا۔ان کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔بعدازاں نوجوانوں کو ضمانت پر رہا کردیاگیا ۔ اس سے قبل نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیاتھا کہ مختلف اضلاع میں اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :