بھارت کی عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی : لائن آف کنٹرول پر 460 کلو میٹر کے علاقے میں باڑ لگادی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 21 جولائی 2016 12:42

بھارت کی عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی : لائن آف کنٹرول پر 460 ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21جولائی۔2016ء) بھارت نے عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر 460 کلو میٹر کے علاقے میں حفاظتی باڑ لگانے کا کام مکمل کرلیا۔ اس بات کا انکشاف وزیر قانون زاہد حامد نے سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں اٹھایا گیا۔

زاہد حامد نے مزید کہا کہ ہندوستانی خلاف ورزیوں کے حوالے سے مراسلہ سیکیورٹی کونسل اور اس کے تمام رکن ممالک کو بھیجا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے بھی لائن آف کنٹرول کے سیکٹر کیل اور باغ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا تھا اور جوانوں سے ملاقات کی تھی۔آرمی چیف نے مادر وطن کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے قربانیاں دینے پر پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :